Asst Director of
Media Liaison Unit of Department of Agriculture Punjab Mr Ishaq
Lashari has advised farmers to cultivate sunflower as it not only
gives steady returns but also beneficial for the contribution in local edible
oil production.
Typically sunflower seeds contains
40% of good quality edible oil. The quality of that oil is usually better than
the palm oil counterpart.
The good returns of the crop
is heavily dependent on the health of the plants. There are
several diseases which attacks the sunflower during growth phase and flower
blooming.
Media Liaison Unit
Multan advised farmers to take extra care of the crop in order to
benefit the crop fully. Below discuss common diseases for sunflower plants.
Stem and Root Rot
Stem and root rot is very severe
disease which can destroy plant. This disease attacked the lower part
of the plant. The diseased plant remain dwarf and seed production is also low
in the victim.
In order to avoid this
disease farmers must avoid the dryness and irrigate plant frequently as needed
on time.
Burning of Leaves
This disease hits the pollination
process and which stops in the affected plant.
Flower Rot
Flower rot is also a dangerous
disease in which flower detached from the plant after
rotting. The rotting is caused by the cuts and wounds created by
pests and birds. This disease attacks when the crop is near to the
harvest.
The remedy of this disease is
regular pest scouting, and in keeping birds away from the field
سورج مکھی کی فصل خوردنی تیل کی پیداوار میں اضافہ کرسکتی ہے، اسحاق
لاشاری
ملتان(اے پی پی)محکمہ زراعت پنجاب کے میڈیا لائیزان یونٹ ملتان کے
اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسحاق لاشاری نے بتایاکہ سورج مکھی کی فصل خوردنی تیل کی ملکی
پیدوار بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے کیونکہ اس کے بیج میں40 فیصد اعلیٰ قسم
کا تیل ہوتا ہے
لیکن فصل پر مختلف بیماریوں کے حملہ سے پودوں کی نشوونما اور
پھول بننے کا عمل متاثرہوتاہے جس سے پیدوار میں کمی واقع ہوتی ہے۔
میڈیا لائزان یونٹ ملتان کی طرف سے کاشت کاروں کو سفارش کی گئی
ہے کہ وہ سورج مکھی کی زیادہ پیدوارکے حصول کے لیے فصل کو مختلف بیماریوں کے حملے
سے محفوظ رکھیں۔
جڑ اور تنے کی سڑن کی بیماری پودے کے تنے کے نچلے حصے پر حملہ
آور ہوتی ہے اس مرض کے حملہ سے بیج کم بنتا ہے اور پودا چھوٹا رہ جاتا ہے جبکہ
شدید حملہ کی صورت میں پورا پودا خشک ہو جاتا ہے، اس بیماری سے بچاؤ کے لیے فصل کی
بروقت آبپاشی کریں اور سوکھا نہ آنے دیں۔
انہوں نے بتایاکہ پتوں کے جھلساؤ کی بیماری کے حملے سے عمل
زیرگی رک جاتا ہے جس کی وجہ سے پیداوار متاثر ہوتی ہے۔
اس کے علاوہ پھول کی سڑن کی بیماری اس وقت زیادہ پھیلتی ہے جب
فصل پکنے کے قریب ہو جبکہ حملہ زیادہ ہونے سے پورے کا پورا پھول گل کر پودے سے علیحدہ
ہو جاتا ہے۔ یہ مرض زیادہ تر پرندوں کی وجہ سے زخم آنے پر اور کیڑوں کے حملہ سے
پھیلتا ہے۔ اس بیماری کے تدارک کے لیے فصل کو کیڑوں کے ساتھ ساتھ پرندوں کے حملہ
سے بچانا بھی نہایت ضروری ہے۔
اسحاق لاشاری نے کہاکہ مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے لیے فصل کا
وقتاً فوقتاً معائنہ کرتے رہنا چاہئے۔
No comments:
Post a Comment